ابنا: غزہ پٹی میں فلسطین کی منتخب حکومت کےترجمان طاہرنونو نے آج تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی دشمن کےجرائم کے مقابلے ميں مسجدالاقصی کےدفاع کےلئے تعمیری اور عملی قدم اٹھائيں تاکہ اسے صیہونیوں کی باربار کی جارحیت سے بچایاجاسکے۔طاہر نونو نے پورے عالم اسلام اور عرب قوم سے صیہونی جرائم کے مقابلے میں مسجدالاقصی کے دفاع کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کامطالبہ کیا ۔مسجدالاقصی کی توہین کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات اور علاقے میں اس حکومت کے جنگ بھڑکانے والے اقدامات کےخلاف رائے عامہ بالخصوص عرب اور اسلامی ممالک سراپا احتجاج ہیں۔درایں اثنا یمن کی فعال شخصیتوں نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے پرتاکید کی ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یمن کے قدس فاؤنڈیشن کے سرگرم رکن غسان ابوشمالہ سمیت کئی یمنی شخصیتوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہی اس غاصب حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔ہشام عبدالعزیز اور تنسیم یاسین الحمدی نے بھی استقامت کو صیہونی جرائم کےمقابلے کا کامیاب طریقہ کار قراردیا اور کہاکہ غاصب صیہونی حکومت امریکہ کی سیاسی ، مالی اور عسکری حمایت ومدد سے فلسطین دشمن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420110
فلسطین کی منتخب حکومت کےترجمان نے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی دشمن کےجرائم کے مقابلے ميں مسجدالاقصی کےدفاع کےلئے تعمیری اور عملی قدم اٹھائيں۔